عمران خان کی کھوکھلی بڑھکیں اب انکے کام نہیں آنی والی،عمران خان کے نیچے سے کرسی سرک رہی ہے

عمران اور پی ٹی آئی کا مستقبل مجھے ایک بار پھر سڑکوں پر نظر آرہا ہے، سینئر لیگی رہنما عظمی بخاری

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری منگل 25 جنوری 2022 05:55

عمران خان کی کھوکھلی بڑھکیں اب انکے کام نہیں آنی والی،عمران خان کے نیچے سے کرسی سرک رہی ہے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 24 جنوری2022ء) عمران خان کی کھوکھلی بڑھکیں اب انکے کام نہیں آنی والی،عمران خان کے نیچے سے کرسی سرک رہی ہے عمران اور پی ٹی آئی کا مستقبل مجھے ایک بار پھر سڑکوں پر نظر آرہا ہے، سینئر لیگی رہنما عظمی بخاری- تفصیلات کے مطابق سلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ عمران خان کی کھوکھلی بڑھکیں اب انکے کام نہیں آنی والی،عمران خان کے نیچے سے کرسی سرک رہی ہے اس لیے انکی زبان اور دماغ انکا ساتھ چھوڑ چکے ہیں۔

اپنے بیان میںانہوںنے کہاکہ عمران خان کی سیاست آگے نہیں نکلی اب دفن ہونے والی ہے۔ پی ٹی آئی جسطرح بنی اور بنائی گئی وہ حقیقت پرویزالٰہی قوم کو بتاچکے ہیں۔تحریک انصاف ایک کینگز پارٹی ہے جسکا نہ ماضی،نہ حال اور نہ مستقبل ہے،پی ٹی آئی کا وجود تمام جماعت کا کباڑ اکٹھا کرکے عمل میں آیااب کباڑ مال صرف فرنس مل کے کام آسکتا ہے کسی سیاسی جماعت کے نہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ فصلی بٹیرے اور جنم جنم کے لوٹے اب نئے گھونسلے تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔عمران اور پی ٹی آئی کا مستقبل مجھے ایک بار پھر سڑکوں پر نظر آرہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ آپ کو آر ٹی ایس ایس کو بٹھا کر اور بیساکھیوں کے سہارے لایا گیا، اب یہ پول وہ خود کھول رہے ہیں ،جو منتخب ہوکر آتے ہیں وہ دھمکاتے نہیں عوام کے پاس جاتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ عمران صاحب جب آپ سڑکوں پر غلاظت ڈھیر لگا رہے تھے اس وقت وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلی شہباز شریف تھے ،آپ آج آپ کہتے ہیں آپ دفتر بیٹھ کر گھٹیا باتیں سنتا ہوں، گھٹیا باتیں عوام نہیں آپ اس کرسی پر بیٹھ کر کررہے ہیں، آپ اس کرسی کی تضحیک کررہے ہیں ،آپ نے عوام کو بے روزگار، ملک کو کنگال اور معیشت کو تباہ کردیا ہے ،آپ کو خوف اس لئے کہ آپ نااہل ہیں، آپ چور ہیں۔

انہوںنے کہاکہ آپ نے باپ کے سامنے بیٹی کو ہتھکڑیاں لگائیں، نواز شریف، شہباز شریف کو موت کی چکیوں میں رکھا ،عدالتوں سے فیصلے لے کر ن لیگی قیادت و کارکن سرخرو ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ آپ نے جو الزام اپوزیشن پر لگائے ان جرموں کے مجرم آپ خود ہیں ،آپ کس کو دھمکا رہے ہیں ہم آپ کے تمام الزامات میں سرخرو ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ جب آپ اخلاقیات کا جنازہ نکال رہے تھے اس وقت نواز شریف، شہباز شریف موٹروے، بجلی بنارہے تھے، دہشت گردی ختم کررہے تھے ،آپ جس شہباز شریف کو الزام لگا رہے ہیں وہ آپ کے غلاظت کے دور میں منصوبے لگا رہے تھے جس پر آپ آج تختیاں لگا رہے ہیں ،آپ دھمکیاں مت دیں، اب آپ عوام میں آئیں، عوام کا ہاتھ ہوگا، آپ کا گریبان ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں