اسلام آباد میں معاملات زیادہ ٹھیک نہیں

ایک پیج پر ہونے والا معاملہ بھی ڈسٹرب لگ رہا ہے،عمران خان اپنی کارگردگی کے حوالے سے بھی پریشان ہیں۔سینئر صحافی ارشاد عارف کا تجزیہ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 جنوری 2022 12:37

اسلام آباد میں معاملات زیادہ ٹھیک نہیں
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - 25 جنوری2022ء) معروف صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں معاملات ٹھیک نہیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق ارشاد عارف نے مزید کہا کہ اسلام آباد میں معاملات زیادہ ٹھیک نہیں ہیں،ایک پیج پر ہونے والا معاملہ بھی ڈسٹرب لگ رہا ہے۔جب کہ عمران خان اپنی کارگردگی کے حوالے سے بھی پریشان ہیں۔پچھلی میٹنگ میں شیخ رشید، شہزاد اکبر بھی ان پر گرجے برسے جس میں کہا گیا کہ اگر نہیں کام کر سکتے تو استعفیٰ دے دیں۔

وزیراعظم کی کچن کیبنٹ سے ایک نہیں کئی لوگ چلے گئے۔عمران خان اور ان کے ترجمانوں نے میڈیا کو اپنے خلاف کرنے کے لیے پوری کوشش کی،انہوں نے اشتہارات کو میڈیا کا گلا دبانے کے لیے استعمال کیا۔یہ میڈیا کو اپنا ہم نوا بنانے کی بجائے اس سے لڑنے کے لیے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کو چاہئیے کہ وہ میڈیا کو ساتھ لے کر چلے۔ارشاد عارف نے مزید کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ میڈیا وہ دکھائے جو وہ چاہتے ہیں حالانکہ دنیا بھر میں میڈیا حکومت کا ناقد ہوتا ہے اس نے تو حکومت کا آئینہ ہی دکھانا ہوتا ہے۔

دوسری جانب ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے پاکستان میں کرپشن مزید بڑھنے کا دعویٰ کردیا۔نسپرنسی انٹرنیشنل نے 180 ممالک کا کرپشن پرسیپشن انڈیکس جاری کردیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرپشن رینکنگ میں 16درجے اوپر چلا گیا ، پاکستان 180ممالک میں سے 140ویں نمبر پر آگیا ، کرپشن پرسیپشن انڈیکس میں 2020 میں پاکستان کا نمبر 124 واں تھا ، کرپشن پرسیپشن انڈیکس اسکور کا کم ہونا بدعنوانی میں اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 3 سالہ دور حکومت میں 4 درجے تنزلی ہوچکی ہے۔جبکہ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ احتساب اور کرپشن کیخلاف بیانیہ پر فرنٹ فٹ پر کھیلیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں