ادویات کی قیمت میں 12مرتبہ اضافے ،17فیصدجی ایس ٹی کے بعد صحت کارڈ بے وقعت ہو چکا ہے‘شہزاد سعید چیمہ

بدھ 26 جنوری 2022 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) انفارمیشن سیکرٹری پیپلز پارٹی وسطی پنجاب شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ صحت کارڈ کے نام پر عوام کو بیوقوف بنا نے کا سلسلہ بند کیا جائے،ادویات کی قیمت میں 12مرتبہ اضافے اور 17فیصدجی ایس ٹی کے بعد صحت کارڈ بے وقعت ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ او پی ڈی کے بغیرصحت کارڈ کا اجرا عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ،صحت کارڈ کے نام پر نجی ہسپتالوں اور انشورنس کمپنیوں کو نوازا جا رہا ہے،سندھ کے مراکز صحت میں سرطان،گردے اور دل سمیت دیگر بیماریوں کا مفت علاج ہو رہا ہے،حکومت صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں ناکام ہو چکی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں