معیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل تنزلی کا شکار ہے ‘کامران سیف

مالی نظم و ضبط سے محروم ملکوں پر آئی ایم ایف کی حکمرانی کوئی نہیں روک سکتا‘چیئرمین وائس آف ٹریڈرز

بدھ 26 جنوری 2022 14:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) وائس آف ٹریڈرز کے چیئرمین میاں کامران سیف نے کہا ہے کہ معیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل تنزلی کا شکا ر ہے ملکی معیشت میں مینوفیکچرنگ کا حصہ مسلسل گر رہا ہے جس سے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیںاس کی ایک وجہ حکومتی اقدامات ہیں جن میں بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ بھی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے وائس آف ٹریڈرز کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہا کہ سرمائے کا بڑا حصہ غیر پیداواری شعبوں کی طرف جارہا ہے جس سے چند لوگوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے جبکہ معیشت متاثر ہورہی ہے حکومت کی طرف سے شرح سود9.75روپے مقرر کرنے سے سرمایہ بینکوں میں رکھنے کو ترجیح دی جارہی ہے یہی وجہ ہے کہ بینکوں کے ڈیپازٹ میں تو اضافہ ہورہا ہے لیکن اگر یہی سرمایہ صنعتی شعبہ میں لگایا جاتا تو ملکی معیشت بہتر ہوتی اور حکومتی ٹیکسوں میں بھی اضافہ ہوتا ۔

(جاری ہے)

میاں کامران سیف نے کہا کہ مینوفیکچرنگ کو دیگر شعبوں کے مقابلہ میں منافع بخش بنائے بغیر اس شعبہ میں نہ تو سرمایہ کاری ہوگی اور نہ ہی بے روزگاری کم ہوگی ملک میں بے روزگار لوگوں کی تعدادکروڑوں میں پہنچ گئی ہے ،نوے کی دہائی میںجی ڈی پی میں مینوفیکچرنگ کا حصہ پندرہ فیصد تھاجو اب گیارہ رہ گیا۔منی بجٹ سے صنعتکاری کو زبردست دھچکا لگ سکتا ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت کا آئی ایم ایف سے مسلسل قرضہ معیشت کی تباہی کا باعث ہے مالی نظم و ضبط سے محروم ملکوں پر آئی ایم ایف کی حکمرانی کو کوئی نہیں روک سکتا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں