انارکلی بازار میں دہشتگردی کا معاملہ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری

بدھ 26 جنوری 2022 15:37

انارکلی بازار میں دہشتگردی کا معاملہ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جنوری2022ء) انارکلی بازار میں دہشت گردی کے معاملے پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنانے کی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس ہوا، جس میں انار کلی دھماکے کے حوالے سے اب تک کی پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر راجہ بشارت نے یوم کشمیر کے موقع پر تمام ریلیوں کی سکیورٹی کو فول پروف بنانے اور غیر ملکیوں کے سکیورٹی پلان کا باقاعدگی سے جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں پاکستان سپر لیگ کے ایونٹ کی سیکیورٹی کو پہلے سے بھی بہترین بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ پولیس شہدا پیکیج کی بھی منظوری دی گئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں