
جماعت اسلامی نے 6فروری سے ملک بھر میں دھرنوں کا اعلان کر دیا
ًمارچ میں حکومت کے خلاف اسلام آباد میں فیصلہ کن دھرنا دیں گی: امیر العظیم سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی
بدھ 26 جنوری 2022 20:00

(جاری ہے)
اس موقع پر امیر صوبہ ڈاکٹرطارق سلیم،صوبائی سیکرٹری جنرل اقبال خان،نائب امیرصوبہ حافظ تنویراحمد،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل رسل خان بابر،قاضی محمدجمیل، مرکزی میڈیا کوآرڈینیٹرایس اے شمسی، صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،امیرضلع راولپنڈی سیدعارف شیرازی سمیت دیگرذمہ داران بھی موجود تھے۔
امیرالعظیم نے کہاکہ عوام کا ووٹ بیلٹ باکس میں دفن کردیاجاتاہے۔ ہماری جنگ کسی ایک پارٹی یاحکومت سے نہیں بلکہ اس استعماری نظام سے ہے جو اشرافیہ کے محلات کوتحفظ دیتا اور غریب کی جھونپڑی کوزمین بوس کرتا ہے۔ کچھ عرصے بعد نیابت کھڑ ا کیا جاتا ہے جب عوام اس سے نجات کے لیے جدوجہد شروع کرتے ہیں، توامید کے نام پرنیا گھوڑا میدان میں اتاردیا جاتا ہے۔ مختلف پارٹیوں کے جھنڈے اٹھا کرہربارحکومت کا حصہ بننے والے ظالم جاگیرداراورکرپٹ سرمایہ دارعوام کے مسائل حل کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔ جماعت اسلامی اس قوم کے لیے امیدہے۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی نے کہا کہ تعلیم،صحت،روزگارکے مسائل پربیانیہ دینے کی بجائے عملی طورپریہ خدمت سرانجا م دے رہے ہیں۔ ہم محدود وسائل کے ساتھ لاکھوں بچوں کوتعلیم کی سہولت فراہم کررہے ہیں۔ آغوش سمیت گھروں پریتیم بچوں کی کفالت کامنظم اورمربوط نظام موجود ہے،اسی طرح ہزاروں ہسپتالوں،بیسک ہیلتھ یونٹ اور ڈائیگناسٹک سنٹرزسے کروڑوں افراد مستفید ہورہے ہیں۔صاف پانی پاکستانی عوام کا ایک بڑا مسئلہ ہے ۔ جماعت اسلامی واٹرفلٹریشن پلانٹس کی صورت اپنے اداروں کے ذریعے عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کررہی ہے۔ کوروناکے دوران جان کی قربانی دے کرجماعت اسلامی کے رضاکاروں نے خدمات سرانجام دیں، زلزلے،سیلاب سمیت ہرقدرتی آفت میں جماعت اسلامی کے کارکن صف اوّل پرعوام کی خدمت کرتے نظرآتے ہیں۔ حالیہ برفباری کے ڈیزاسٹرمیں مری میں پھنسے سیاحوں کوریسکیوکرنے کے لیے سب سے پہلے جماعت اسلامی پہنچی۔ہم محدودوسائل سے اس قدرخدمت سرانجا م دے سکتے ہیں، توحکومتی وسائل سے یقینا عوام کے مسائل کوحل کرنے کی بھرپورصلاحیت رکھتے ہیں۔لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
لاہور سے متعلقہ
لاہور خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
نیا حملہ کہ میں مکافات عمل کا شکار ہوگیا،عامر لیاقت کا نیا ویڈیو پیغام
-
سپریم حکومت شخصیات کی جانب سے زیرالتوا مقدمات کی تحقیقات میں مداخلت پر از خود نوٹس
-
وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے ملاقات‘یوکرین پر روس کے حملے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
-
ْعوام کمر کس لیں، حکومت 24گھنٹے میں تیل،گھی اوردیگر اشیا کی قیمتیں بڑھا سکتی ہے،مزمل اسلم
-
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ
-
روپے کے مقابلے ڈالرملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ، ڈالر ڈبل سینچری مکمل کرنے میں صرف75پیسے کی دوری پر
-
10 ماہ میں 39.3ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ معاشی استحکام کے لیے شدید نقصان دہ ہے‘محمد ندیم قریشی
-
شہباز شریف تیاری کرلیں، عمران خان کا قافلہ آ رہا ہے، شاہ محمود قریشی
-
مارچ سے پہلے الیکشن کی تاریخ نہ دی تو انقلاب کیلیے تیار ہوجائیں، شیخ رشید احمد
-
گالیاں نون لیگ کو پڑ رہی ہیں، آصف زرداری تومزے لے رہا ہے، عمران خان
-
وزیراعلیٰ پنجا ب حمزہ شہباز لاہور شہر میں صفائی کے نظام کو خوب سے خوب تر بنانے کے مشن پر گامزن
-
حمزہ شہباز کو پنجاب کی وزارت اعلی سے فارغ کرنے کے لیے پٹیشن دائر کررہے ہیں‘فواد چوہدری
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.