لاہور میں صحافی کا قتل ، مرکزی ملزم کی نشاندہی پر ایک اور مبینہ ملزم گرفتار

جمعرات 27 جنوری 2022 14:41

لاہور میں صحافی کا قتل ، مرکزی ملزم کی نشاندہی پر ایک اور مبینہ ملزم گرفتار
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پریس کلب کے باہر صحافی حسنین شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم کی نشاندہی پرایک اور مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صحافی حسنین شاہ قتل کیس کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ، سی آئی اے پولیس نے مرکزی ملزم عامربٹ کی نشاندہی پرایک اور مبینہ ملزم فرحان شاہ کو گرفتار کرلیا ، مبینہ ملزم کو رحمان پورہ سے گرفتار کیا گیا۔آپریشنزپولیس کا کہنا تھا کہ قتل میں ملوث گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے ، حسنین شاہ کو سونے کا کاروبار کرنے والے عامر بٹ نے لین دین کے تنازعہ پر قتل کروایا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments