رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی

جمعرات 27 جنوری 2022 14:41

رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے خاندان کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز عدالت کے کمرہ نمبر 5 میں پیش ہوئے جبکہ شہباز شریف عدالت کے باہر گاڑی میں موجود رہے۔شہباز شریف کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میرے موکل باہر گاڑی میں موجود ہیں، عملہ بھجوا کر تصدیق کی جا سکتی ہے۔عدالتی عملے نے باہر جا کر شہباز شریف کی حاضری مکمل کرائی جس کے بعد احتساب عدالت نے شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو جانے کی اجازت دیتے ہوئے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments