سپیشل جج سنٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز ،حمزہ شہباز کی 2فروری تک عبوری ضمانت منظور

جمعرات 27 جنوری 2022 15:51

سپیشل جج سنٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز ،حمزہ شہباز کی 2فروری تک عبوری ضمانت منظور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) سپیشل جج سنٹرل نے منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے صد ر شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی 2فروری تک عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر دیا ۔ سپیشل جج سنٹرل اعجاز حسن اعوان نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے 2فروری تک عبوری ضمانت منظو ر کرتے ہوئے 2،2لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کر دی جبکہ ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری جاری کرکے جواب طلب کر لیا گیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بینکنگ جرائم کورٹ کی عدالت کی جانب سے اس کیس کی سماعت کی جارہی تھی اور اسی عدالت کی جانب سے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی عبوری ضمانت بھی منظور کی گئی تھی تاہم ایف آئی اے کے موقف کو تسلیم کئے جانے کے بعد کیس کو سپیشل سنٹرل جج کے رو بروپیش کر دیا گیا ہے اور شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو عبوری ضمانت کے لئے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں