لاہور میں صحافی کا قتل ، مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا

جمعرات 27 جنوری 2022 15:51

لاہور میں صحافی کا قتل ، مرکزی ملزم نے اعتراف جرم کرلیا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) نجی ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ کے قتل کے مرکزی ملزم عامر بٹ نے اعتراف جرم کرلیا اور کہا حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کرایا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں نجی ٹی وی کے صحافی حسنین شاہ قتل کیس کی تفتیش میں پیشرفت ہوئی ، دوران تفتیش مرکزی ملزم عامر بٹ نیاعتراف جرم کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم عامربٹ نے اعتراف کیا کہ حسنین شاہ کو لین دین کے تنازع پر قتل کرایا، دونوں شوٹرز کو قتل کا ٹارگٹ دیا اور 3روزتک ریکی کی گئی اور حسنین شاہ کے دفتر کے قریب پارکنگ میں گاڑی کھڑی کی تھی۔

تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ صحافی کو قتل کرنے والے شوٹرز پہلے بھی کئی بار جیل جا چکے ہیں جبکہ کئی افراد کو گولیاں مار کر زخمی بھی کر چکے ہیں۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مرکزی ملزم عامربٹ نے 10 سال سے شوٹرز رکھے ہوئے تھے۔اس سے قبل سی آئی اے پولیس نے مرکزی ملزم عامربٹ کی نشاندہی پرایک اور مبینہ ملزم فرحان شاہ کو گرفتار کیا تھا ، مبینہ ملزم کو رحمان پورہ سے گرفتار کیا گیا۔

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments