پب جی گیم کے نوجوان نسل پر خونی اثرات کی بندش کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 27 جنوری 2022 15:51

پب جی گیم کے نوجوان نسل پر خونی اثرات کی بندش کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) پب جی گیم کے نوجوان نسل پر خونی اثرات کی بندش کے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ نے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میںکہاگیا ہے کہ شہر لاہور کاہنہ نوجوان میں زین نامی بچے نے پب جی گیم کھیلتے ہوئے اپنی ماں ،بھائی اور دو بہنوں کو قتل کر دیا۔

(جاری ہے)

پب جی گیم نے نوجوان نسل کی ذہنی سطح کو بڑی طرح متاثر کیا ہے جسکی وجہ سے پاکستان میں کئی حادثات ہو چکے ہیں ۔پب جی گیم کھیل ہی کھیل میں موت کی گیم بن چکی ہے ۔نئی نسل پر پب جی گیم کے اثرات انتہائی خطرناک ہو چکے ہیں۔پب جی گیم کے ذریعے تشدد کا رحجان بڑھ رہا ہے ۔پب جی گیم نئی نسل کی تباہی کا باعث بن چکی ہے ۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ پب جی جیسی خونی گیم پر فی الفور پابندی عائد کی جائے تا کہ اسکے مضر اثرات سے نئی نسل کو بچایا جا سکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں