عمران خان نے ملکی معیشت مضبوط کرنے کی بجائے اپنے دوستوں کے اکاونٹس نوٹوں کی بوریوں سے بھرے ہیں‘عظمی بخاری

عمران خان کو وزارت عظمی چھوڑ کر یوٹیوب چینل بنالینا چاہیے کیونکہ یہ صرف تقریریں کرتے ہیں‘سیکرٹری اطلاعات (ن) لیگ پنجاب

جمعرات 27 جنوری 2022 15:51

عمران خان نے ملکی معیشت مضبوط کرنے کی بجائے اپنے دوستوں کے اکاونٹس نوٹوں کی بوریوں سے بھرے ہیں‘عظمی بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2022ء) مسلم لیگ(ن)پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہاہے کہ پرچی ترجمان صاحب معیشت میں بہتری نہیں ہرگزرتے دن کے ساتھ تنزلی ہورہی ہے،عمران خان نے ملکی معیشت مضبوط کرنے کی بجائے اپنے دوستوں کے اکاونٹس نوٹوں کی بوریوں سے بھرے ہیں۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ کرپشن کے تمام ریکارڈ عمران خان کی قیادت میں قائم ہو رہے ہیں۔

نوازشریف دور میں جی ڈی پی گروتھ 5.8تھی اور سٹاک مارکیٹ 52ہزار پوائنٹس پر چل رہی تھی۔

(جاری ہے)

اسحاق ڈار نے دہشتگردی اور لوڈشیڈنگ کے بحرانوں کے دوران ڈالر 108روپے سے اوپر نہیں جانے دیا،آج جعلی صادق و امین وزیراعظم کے دور میں جی ڈی پی گروتھ کے جعلی اعداد و شمار پیش کرکے تیس مار خان بن رہے ہیں۔عمران خان کے چار وزراخزانہ ملکر ڈالر کو 180روپے تک لے کر گئے۔

وفاق میں بڑا نالائق بیٹھا اور پنجاب میں چھوٹا نالائق بیٹھا ہے۔پاکستانیوں کی قسمت میں اب مہرے اور چابی والے کھلونے ہی رہ گئے ہیں ،پاکستان ایسے کھلونوں کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔عمران خان ساڑھے تین سالوں سے تقریروں سے نیا پاکستان بنارہے ہیں،عمران خان کو وزارت عظمی چھوڑ کر یوٹیوب چینل بنالینا چاہیے کیونکہ یہ صرف تقریریں کرتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں