اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی پھرڈینگی پر،آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانیوالے بے نقاب ہو چکے :عثمان بزدار

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت فیصلے کئے ،حکومت کی کامیابی حکمت عملی کوعالمی سطح پر سراہا گیا

جمعرات 27 جنوری 2022 22:27

اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی پھرڈینگی پر،آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانیوالے بے نقاب ہو چکے :عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے پہلے کورونا پر سیاست چمکائی پھرڈینگی پر۔کورونا وباء کے دوران اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔آزمائش کی گھڑی میں ڈیڑھ انچ کی مسجد بنانے والے عناصر بے نقاب ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے کورونا سے نمٹنے کیلئے بروقت اور دور اندیش فیصلے کئے ہیں اور حکومت کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں کورونا کا پھیلائو کم ہوا-وزیراعظم عمران خان کی انسداد کورونا کے موثر اقدامات کو عالمی سطح پر سراہا گیاہی-انہوںنے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے منفی سیاست کر کے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچایا۔

اپوزیشن بھی وہ ملی ہے جو صرف بیان بازی اورپراپیگنڈا کرنے کی ماہر ہے ۔ہر ایشو پر پوائنٹ سکورنگ ان کاشیوہ ہے۔اپوزیشن والے صرف ڈرائنگ روم میں بیٹھ کر دعوے کرسکتے ہیں۔ ان میں استعفے دینے کی ہمت ہے نہ یہ مارچ کرسکتے ہیں۔عوام استعفے اورلانگ مارچ کی باتیں سن کر لوگ تنگ آچکے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ عوام کے مستردشدہ عناصرکے ہاتھ پہلے کچھ آیا ہے نہ آئندہ آئے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں