فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات حکومت کاقابل تحسین اقدام ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ

ملک و قوم کو آگے لے جانے کیلئے اپنی سیاست کی نفی اور اسے پس پشت ڈالنا پڑتا ہے ‘ چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ

جمعہ 28 جنوری 2022 12:25

فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات حکومت کاقابل تحسین اقدام ہے ‘ مسرت جمشید چیمہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کی چیئر پرسن مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ فوجداری قانون اور نظام انصاف میں اصلاحات موجودہ حکومت کاقابل تحسین اقدام ہے ،اصلاحات سے اداروں میں شفافیت آتی ہے اور عام آدمی سب سے زیادہ استفادہ کرتا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں مسرت جمشیدچیمہ نے کہا کہ عمران خان جیسا وژن رکھنے والا لیڈر ہی کئی دہائیوں کے بیگاڑکی درستگی کیلئے پیشرفت کر سکتا ہے، قوم سوال کرتی ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی جو تجربہ کاری کے دعوے کرتے نہیں تھکتے انہوں نے اصلاحات جیسے مشکل ہدف پر کیوںہاتھ نہ ڈالا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کو آگے لے جانے کیلئے اپنی سیاست کی نفی اور اسے پس پشت ڈالنا پڑتا ہے اور اپوزیشن میں موجود مفاد پرست کبھی ایسا نہیں کر سکتے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اداروں کی سمت درست کرنے کیلئے غیر معمولی فیصلے کئے جبکہ ماضی کی حکومتوں نے ڈنگ ٹپائو پالیسیوں سے نظام کا ستیاناس کیا جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب نظام ماضی کی طرح حکمرانو ں کے نہیں بلکہ آئین و قانون کے تابع ہوگا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں