وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سوئی میں باردودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

جمعہ 28 جنوری 2022 23:25

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی سوئی میں باردودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت ، قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے سوئی میں باردودی سرنگ کے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے - وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیاہے اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے - وزیر اعلی عثمان بزدار نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کی ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں- انہوں نے کہا کہ دشمن ایک بار پھر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی ناپاک جسارت کررہاہی-دہشت گردی کے مذموم واقعات سے پاکستانی قوم کے عزم کو پست نہیں کیا جا سکتا-دہشت گردی کے خلاف قوم متحد ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں