دنیا کے تمام ممالک میں تاریں انڈر گراونڈ ہوتی ہیں، اس کا نفاذ لاہور میں بھی ہوگا

کیبل کمپنیز ڈیڈلائن کے مطابق تاروں کو انڈرگراونڈ کریں گی، ورنہ ان کی کیبلز کاٹ دی جائیں گی، کمشنر لاہور

جمعہ 28 جنوری 2022 23:43

دنیا کے تمام ممالک میں تاریں انڈر گراونڈ ہوتی ہیں، اس کا نفاذ لاہور میں بھی ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2022ء) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ دنیا کے تمام ممالک میں تاریں انڈر گراونڈ ہوتی ہیں۔ اس کا نفاذ لاہور میں بھی ہوگا۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ کیبل کمپنیز ڈیڈلائن کے مطابق تاروں کو انڈرگراونڈ کرینگی، ورنہ ان کی کیبلز کاٹ دی جائینگی۔ مختلف سڑکوں پر کمشنر لاہور کے احکامات کے تحت شہر میں تاروں کی کلپمنگ شروع ہو گئی۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لٹکتی تاریں حادثات کا سبب و ٹریفک روانی کے تعطل کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کو بھی داغدار کرتی ہیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ پہلے مرحلے میں تین بڑی سڑکوں پر تمام تاریں زیرزمین کرنے کا منصوبہ ہے۔ دوسرے و تیسرے مرحلے میں شہر کی 32روڈز پر بھی تاروں کو سٹینڈڈز کے مطابق کیا جائیگا۔ کمشنرلاہورنے کہا کہ فوری طور پر جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور مال روڈ پر تاروں کی کلمپنگ کرائی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں