پاکستان سے ہی ہماری شناخت ہے، الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، سب کو مل کر ملکی مفاد کیلئے کام کرنا ہوگا: چودھری پرویزالٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری شبیر جمیل کی ملاقات، پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان، علامہ احسان الٰہی ظہیر کے نواسے ڈاکٹر سبیل اکرام اور حافظ سجاد بھی موجود تھے

ہفتہ 29 جنوری 2022 00:14

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جنوری2022ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے گوجرانوالہ کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چودھری شبیر جمیل نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر علامہ احسان الٰہی ظہیر کے نواسے ڈاکٹر سبیل اکرام اور حافظ سجاد بھی موجود تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ پاکستان سے ہی ہماری شناخت ہے، الزام تراشی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا، سب کو مل کر ملکی مفاد کی خاطر کام کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملک کو موجودہ معاشی و سیاسی بحران سے نکالنے کیلئے تمام جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا ورنہ یاد رکھیں تاریخ کسی کو معاف نہیں کرے گی، اس وقت سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی بجائے تمام سیاسی قائدین اپنے اپنے ذاتی مفادات بالائے طاق رکھتے ہوئے پاکستان کی ترقی و بہتری کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر چودھری بشیر جمیل نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے منشور کو لے کر چلنا ہی کامیابی کا راستہ ہے۔ بعد ازاں انہوں نے چودھری پرویزالٰہی کو گوجرانوالہ کے دورے کی دعوت بھی دی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں