منفی سیاست کرنے والوں کو اب توبہ کرلینی چاہیے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں، بیان

ہفتہ 29 جنوری 2022 19:23

منفی سیاست کرنے والوں کو اب توبہ کرلینی چاہیے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2022ء) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے پاس انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں، منفی سیاست کرنے والوں کو اب توبہ کرلینی چاہیے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میںوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں، اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عوام جانتے ہیں ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا، مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پراپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے، مخالفین صرف پوائنٹ سکورنگ کرنے میں مصروف ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے…

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں