حمزہ شہباز پرانی روایات اجاگر نہ کریں، پنجاب پولیس کے ذریعے غیرقانونی گرفتاریاں نہ کریں‘ چودھری شجاعت حسین

چیف سکیورٹی آفیسر پنجاب اسمبلی میجر فیصل حسین سمیت دیگر افسران جو ضمانت پر ہیں ان کو گرفتار کر کے توہین عدالت کی جا رہی ہے

پیر 16 مئی 2022 21:22

حمزہ شہباز پرانی روایات اجاگر نہ کریں، پنجاب پولیس کے ذریعے غیرقانونی گرفتاریاں نہ کریں‘ چودھری شجاعت حسین
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کا کیس چل رہا ہے اس سلسلے میں پنجاب پولیس نے کل رات پنجاب اسمبلی کے افسران و ملازمین کو گرفتار کر لیا تاکہ ان سے اپنی مرضی کے بیانات دلوا سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میجر فیصل حسین اور بعض دوسرے افسران جو ضمانت پر ہیں ان کو گرفتار کر کے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگر نہ کریں۔

چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ جو اسمبلی افسران ضمانت پر ہیں ان کو گرفتار کر کے توہین عدالت کی جا رہی ہے، کیس عدالت میں چل رہا ہے عدالت میں آ کر کیس کو لیڈ کریں نہ کہ پنجاب پولیس کے ذریعے اس طرح غیر قانونی گرفتاریاں کریں، ان کی غیر قانونی حرکات کی وجہ سے گریڈ 22 اور گریڈ 21 کے افسران اور ملازمین اپنی حفاظتی ضمانتیں کروانے پر مجبور ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں