وزیراعلیٰ کا فیصل آباد میں زیادتی کے بعد سرگودھا کی رہائشی لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ،متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت

پیر 16 مئی 2022 22:21

وزیراعلیٰ کا فیصل آباد میں زیادتی کے بعد سرگودھا کی رہائشی لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس ،متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے فیصل آباد میں زیادتی کے بعد سرگودھا کی رہائشی لڑکی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے - وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملزمان کو قانو ن کے کٹہرے میں لاکرانصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں- وزیر اعلی حمزہ شہباز نے متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں