پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر پر حملہ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس ‘12ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانتوں میں 25 مئی تک توسیع

منگل 17 مئی 2022 16:49

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر پر حملہ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کیس ‘12ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانتوں میں 25 مئی تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2022ء) سیشن عدالت نے پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی سپیکر پر حملہ، ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے کیس میںپی ٹی آئی اور (ق) لیگ کے 12ارکان اسمبلی کی عبوری ضمانتوں میں 25 مئی تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج یاسین موہل نے کیس پر سماعت کی، عدالت نے آئندہ سماعت پر پولیس سے رپورٹ طلب کر لی، درخواست گزاروں میں ایم پی اے عمار یاسر، شہباز احمد، مہندر سنگھ، خیال احمد، شجاعت نواز اور ملک ندیم عباس وغیرہ شامل ہیں۔

جنہوں نے درخواست میں مقف اختیار کیا کہ غیر قانونی طور پر سیاسی مخالفت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسمبلی کے اندر ہونے والی توڑ پھوڑ میں ملوث نہیں ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ عبوری درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے، عدالت نے عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے 25 مئی کو پولیس سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں