سپریم کورٹ کا فیصلہ جمہوریت کی مضبوطی کی جانب بڑا قدم ہے‘سراج الحق
اعلیٰ عدلیہ قوم کی امیدوں کا مرکز بن گئی، ملک کو موجودہ بحران سے نکالنے کے لیے آئین اور قانون کی بالادستی قائم کرنا ہو گی
بدھ 18 مئی 2022 22:51
(جاری ہے)
کشمیر کا سودا کیا گیا۔ ماضی کے اور موجودہ حکمرانوں نے کشمیر پر بھارت کے سامنے مکمل پسپائی اختیار کی۔
یاد رکھیں جس حکمران نے بھی کشمیریوں کے خون سے غداری کی وہ عبرت کا نشان بنے گا۔ پاکستانی حکمرانوں کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے آزادی کشمیر کی منزل دور ہو گئی، مگر یقین ہے کہ مقبوضہ کشمیر جلد آزاد ہوگا۔ پوری پاکستانی قوم اور جماعت اسلامی کشمیریوں کی صبح آزادی تک ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ کشمیری سات دہائیوں سے اسلام اور پاکستان کے لیے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے مظفرآباد میں عید ملن تقریب، جمعیت طلبہ عربیہ کے زیر اہتمام آل پاکستان لیڈر شپ کیمپ اور اراکین جماعت کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قائمقام امیر جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر شیخ عقیل الرحمان ایڈووکیٹ،سیکرٹری جنرل محمدتنویر انور خان سمیت دیگر قیادت بھی اس موقع پر موجود تھی۔ سراج الحق نے کہا کہ بی جے پی کی فاشسٹ حکومت روزانہ کی بنیاد پر کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھا رہی ہے۔ جنوری 1989ء سے لے کر اب تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے تقریباً ایک لاکھ کشمیریوں کو شہید کیا جن میں سے 7233کو زیرحراست شہید کیا گیا۔ بھارتی قابض افواج نے پونے دو لاکھ کشمیریوں کو گرفتار، ایک لاکھ دس ہزار سے زائد عمارتوں کو مسمار اور ایک لاکھ سے زائد بچوں کو یتیم کیا۔ قابض فورسز نے 11225خواتین کی عصمت دری کی۔ اس ساری صورت حال میں ہماری حکومتوں نے مقبوضہ کشمیر کے ایشو پر نہ صرف خاموشی اختیار کیے رکھی بلکہ بھارت سے محبت کی پینگیں بڑھانے کی بھی کوششیں کیں۔ انھوں نے کہا کہ موجودہ و سابقہ حکومت کے پاس مقبوضہ کشمیر کو بھارتی تسلط سے نجات دلانے کے لیے کوئی پالیسی موجود ہی نہیں۔ حکمرانوں نے گلگت و بلتستان پر پاکستان کے تاریخی موقف سے پیچھے ہٹ کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی۔ قدرتی وسائل سے مالا مال گلگت بلتستان کے خطے کو سابقہ حکومت کی طرح موجودہ حکومت بھی نظرانداز کر رہی ہے۔ گزشتہ پانچ ہفتوں سے ملک پر پی ڈی ایم اور پی پی پی کی حکومت قائم ہے، لیکن موجودہ صورت حال نے ثابت کر دیا کہ پی ٹی آئی اور موجودہ اتحادی حکومت کی کشمیرپالیسی میں کوئی فرق نہیں۔ سودی معیشت، مغرب اور استعمار سے وفاداری، سیکولرایجنڈا کے تسلسل اور کشمیر پر خاموشی سمیت دیگر بے شمار ایشوز پر تینوں کی سوچ یکساں ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت کشمیر کی آزادی کے لیے نیشنل ایکشن پلان دے۔ پاکستانی سفارت خانوں میں کشمیر ڈیسک قائم کیے جائیں۔ حکومت نائب وزیرخارجہ تعینات کرے جو صرف کشمیر کے مسئلے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ذمہ داری سرانجام دے۔ پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں پر مشتمل وفد تشکیل دیا جائے جو مختلف ممالک کے سربراہان، اعلیٰ قیادت اور تھنک ٹینک سے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ملاقاتیں کرے۔ آزاد کشمیر حکومت میں مقبوضہ کشمیر کے نمائندے شامل کر کے اسے پورے کشمیر کی حکومت تسلیم کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ حکمران جماعتیں سٹیٹس کو جاری رکھنا چاہتی ہیں اور صرف جھوٹے وعدے کرکے عوام کوبہلاوہ دیتی ہیں۔ قوم سے کہتا ہوں ان کے دھوکے میں نہ آئے بلکہ مخلص، ایمان دار اور اہل افراد کو خدمت کا موقع ملنا چاہیے تاکہ ملک حقیقی معنوں میں اسلام کا قلعہ اور خوشحالی و ترقی کا مرکز بن جائے۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
Bٹرین پٹڑی سے اتر گئی، 2مسافر زخمی
ف*کامیاب درخواست گزار کے حج پر نہ جانے پر اخراجات سے 2 لاکھ روپے کٹوتی کا فیصلہ
غ*لیسکو کا تمام سرکلز میں اربوں روپے کی اووربلنگ کے خلاف تحقیقات کرنے کا فیصلہ
_لاہور: نہر سے نامعلوم شخص کی تشدد زدہ نعش برآمد
پولیس نے 13 سالہ ذہنی معذور بچی کو بازیاب کروا لیا
جسٹس(ر)ڈاکٹر منیر احمد مغل علمی و دینی اور عدالتی حلقوں میں مستند حیثیت کی حامل شخصیت تھے، مقررین
ایکسپو سنٹر لاہور میں ایگری کوالیشن2024ء نمائش کا انعقاد، زراعت کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی پر تبادلہ ..
یکم مئی کو منعقد ہونے والی قومی فلسطین کانفرنس امت مسلمہ کی ترجمانی کرے گی، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
صوبائی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کی زیر صدارت اہم اجلاس،ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا وزیر تعمیرات و مواصلات کے ہمراہ ڈی ایچ کیو ہسپتال گجرات کا دورہ
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری