ایوان صدر میں بیٹھا شخص ملک کا دشمن ہے، حمزہ شہباز

اللہ جب تک چاہے گا میں اس عہدے پر بیٹھا رہوں گا،عمران خان فوج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،عمران خان نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط مانی جس کا عوام کو نقصان پہنچا،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی گفتگو

Umar Nawaz عمر نواز جمعرات 19 مئی 2022 11:19

ایوان صدر میں بیٹھا شخص ملک کا دشمن ہے، حمزہ شہباز
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 19 مئی 2022ء ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ایوان صدر میں بیٹھا شخص ملک کا دشمن ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ اللہ جب تک چاہے گا میں اس عہدے پر بیٹھا رہوں گا،عمران خان فوج کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں،عمران خان نے آئی ایم ایف کی وہ شرائط مانی جس کا عوام کو  نقصان پہنچا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عمرا ن خان سیاست کی آڑ میں افراتفری پھیلا رہےہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب کو چار سال میں مہنگائی کے دلدل میں پھنسا دیا گیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کی ہنستی بستی معیشت کو تباہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ
عمران خان کے دور میں روپے کی قیمت 40فیصد گری ہے۔عمران خان4سال عوام سے کھلواڑ کرتا رہاہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان اداروں کو تباہ کرنے کی سازش کررہے ہیں،عمران خان سے کہتاہوں میں صوبے کی عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ
گندم کےلیے خواتین کو لائنوں میں لگادیا گیا ہے،گندم جان بوجھ کر بیرون ملک بھجوادی گئی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں خواتین ایم پی ایز پرحملہ کروایاگیا،آئین شکنی کی ایسی مثال قائم کی گئی جو کبھی دیکھی نہ سنی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ
آئی جی پولیس کوکہا ہےپچھلے دور کی کرپشن جانتا ہوں،آئی جی سے کہا بس ایماندار آفیسر تعینات کریں۔انہوں نے کہا ہے کہ علیم خان سمیت تمام اتحادیوں سے کہا پہلے عوام کا سوچتا ہوں،ہم کینسر سمیت ادوایات سرکاری اسپتالوں میں فری دیں گے۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ
کسی صورت غریب آدمی کے کپڑے چھیننے کی اجازت نہیں دوں گا،ان کا کہنا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے سے متعلق مزید کام کریں گے۔ہم نے 36 پرائس کنٹرول کمیٹیاں بنائی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ
سیاسی میدان میں آئے، الیکشن بھی ہونے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں،پرویز الہٰی مگر مچھ کے آنسو نہ روئیں،اسپیکر نےتاریخ دہرانے کی کوشش کی ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پرویز الہٰی کے اشارے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں