وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں ہیضہ اور کولرا کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 19 مئی 2022 20:34

وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ہدایت پر رکن پنجاب اسمبلی خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر میں ہیضہ اور کولرا کی حالیہ صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے ہنگامی اجلاس منعقدمنعقد ہوا،جس میں عالمی ادارہ صحت سے ڈاکٹر جمشید اور محکمہ صحت سے ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر عاصم الطاف سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے اجلاس کے دوران محکمہ صحت کی جانب سے ہیضہ اور کولرا کے سدباب کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر کو تفصیلی بریفنگ دی۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت سے کولراٹیسٹ کیلئے لیب کی صلاحیت بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کو نجی ہسپتالوں اور لیبز کیلئے مشترکہ ڈیش بورڈ ڈیزائن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹیسٹنگ کے حوالے سے پنجاب بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی صلاحیت بڑھانے پر کام جاری ہے۔ خواجہ عمران نذیر نے کہاکاہ پنجاب بھر میں ہیضہ اور کولرا کے مریضوں کا ڈیٹا اکٹھا کیاجارہاہے۔ پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں ٹیسٹنگ، ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ کولرا اور ہیضہ کے سدباب کے لیے واسا، پنجاب فوڈ اتھارٹی اور دیگر محکموں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ہیضہ اور کولراسے بچاؤ کی خاطر عوام کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں