نیب کی اعلی حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنے کی درخواست

فرح خان کی فوری طلبی کے لیے مقامی ایڈریس پر کال اپ نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ

جمعرات 19 مئی 2022 23:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کی دوست فرح خان اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پیش رفت ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے اعلی حکام سے فرح خان کی طلبی کے نوٹس ارسال کرنے کی درخواست کردی ہے، فرح خان کی فوری طلبی کے لیے مقامی ایڈریس پر کال اپ نوٹس ارسال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم نے فرح خان کیس میں مختلف ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے دونوں ملزمان کے خلاف ریکارڈ کے حصول کے لیے 100 سے زائد مراسلے جاری کیے تھے، مراسلے سرکاری اور نجی اداروں کو ارسال کیے گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں