پنجاب بھر میں 10 کلو آٹا تھیلا 160 روپے سستا،490 روپے میں دستیاب ہو گا ‘حمزہ شہباز
جمعرات 19 مئی 2022 23:35
(جاری ہے)
عالمی منڈی میں اس وقت گندم 4 ہزار روپے فی من کے حساب سے مل رہی ہے جبکہ ہم نے اپنے کاشتکار سے 2200 روپے فی من کے حساب سے گندم خریدی ہے۔وہ ماڈل ٹائون میں اتحادی جماعتوں کے رہنمائو ںکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اراکین پنجاب اسمبلی اسد کھوکھر، سید حسن مرتضیٰ، معاویہ اعظم، میاں خالد محمود، جگنو محسن، نعمان لنگڑیال، اویس لغاری، عطا ء اللہ تارڑ اور ذیشان رفیق بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ آٹے کی طرح چینی اور گھی کی قیمتیں بھی کم کرنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں اور انشاء اللہ اس بارے میں بھی جلد عوام کو مزید خوشخبری دیں گے۔میں خود بازاروں کے دورے کروں گا اور پرائس کنٹرول کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی مانیٹرنگ کروں گا۔ آپ جانتے ہیں کہ سب سے پہلے شریف فیملی کی شوگر ملوں نے چینی کا ریٹ کم کیا ہے۔ہم دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوںمیں کمی لانے کیلئے بھی کوشاں ہیں۔ پنجاب میں ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو ازسر نو فعال کردیا گیا ہے۔ پرائس کنٹرول کیلئے مربوط پالیسی کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ جائز منافع کمانا تاجروں کا حق ہے لیکن کسی کو ناجائز منافع خوری کی اجازت نہیں دیںگے۔وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے بتایا کہ30 اپریل کو میں نے صوبے کے عوام کی خدمت کے سفر کا آغاز کیا لیکن افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک صدر کے منصب پر بیٹھے شخص کی آئین شکنی کے باعث کابینہ حلف نہیں اٹھا سکی۔ صدر نے عدالتو ںکے حکم کا احترام بھی نہیں کیا۔آئین شکنی کی ایسی مثال 74 سالہ تاریخ میں نہیں ملتی۔ ایوان صدر میں بیٹھا شخص پاکستان کا مجرم ہے۔ 12 کروڑ عوام کا یہ صوبہ ابھی تک گورنر سے محروم ہے۔ پرویز الٰہی نے اسمبلی میں ہماری خواتین پر غنڈوں سے حملہ کرایا اور اب قائم مقام گورنر کا حلف نہ اٹھا کر ہٹ دھرمی کر رہے ہیں۔ پنجاب کابینہ کا حلف نہ لے کر صوبے کے عوام سے زیادتی کی جا رہی ہے کیونکہ بے شمار فیصلے کابینہ کرتی ہے۔ لیکن میں واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ایک لمحہ ضائع کئے بغیر عوام کی خدمت کرتا رہوں گا۔ عمران نیازی سن لیں میری راہ میں جتنی مرضی خاردار تاریں بچھائیں میں ان خاردار تاروں کو عبور کرکے عوام کے ساتھ کھڑا رہوں گا اور کوئی طاقت مجھے مخلوق خدا کی خدمت سے نہیں روک سکتی۔ عمران نیازی کے دور میں پاکستان کے ساتھ 4 برس کھلواڑ کیا گیا۔ یہ سیاست نہیں کر رہا بلکہ سیاست کی آڑ میں انتشار اور افراتفری چاہتا ہے۔ عمران نیازی اداروں پر حملہ کرکے انہیں بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں اضافہ عمران نیازی کی نااہلی کی وجہ سے ہوا ہے جس نے 6 ماہ تک یہی فیصلہ نہیں کیا کہ وہ آئی ایم ایف کے پاس جائے یا نہ۔ اس کے دور میں روپیہ 40 فیصد گرا۔ یہ شخص قوم پر ظلم کرکے آج انقلاب کے نعرے لگا رہا ہے۔ عمران نیازی کہتا ہے کہ میرے مارچ میں فوج کے خاندان بھی ہوں گے۔ یہ بات بڑی سنگین بات ہے اداروں کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔ جب معیشت وینٹی لیٹر پر ہے،سیاسی انتشار عروج پر ہے اور پاکستان کے دشمن گھات لگائے بیٹھے ہیں تو یہ فوج کو تقسیم کرنے کی سازش سے پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ یہ پاکستان کی تباہی اور بربادی چاہتا ہے۔ اگر تم آلو پیاز کے ریٹ کم کرنے کیلئے وزیراعظم نہیں بنے تو پھر کرنے کیا آئے تھی احتساب کا جھوٹا نعرے لگانے والا عمران نیازی توشہ خانے کی چوری کا جواب نہیں دے سکا۔ تم پاکستان کے ساتھ دشمنی کر رہے ہو۔ اداروں اور عوام کو اس کا نوٹس لینا پڑے گا کیونکہ تم نے پاکستان کے دوست ملکوں کو ناراض کیا ہے اور سفارتی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے قائد محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف نے مجھے مخلوق خدا کی خدمت کرنا سکھایا ہے۔ عمران نیازی کی غلط پالیسیوں کے باعث مہنگائی میں بے پناہ اضافہ ہوا اور عام آدمی کی قوت خرید تقریباً ختم ہو چکی ہے اورغریب کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے۔ میری کابینہ نہیں حلف لے سکی تو بھی کوئی بات نہیں۔ میں ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا۔ سدا بادشاہی اللہ تعالیٰ کی ہے۔ جب تک اللہ تعالیٰ کی رضا ہوگی میں اس منصب پر رہوں گا۔ یہ پاکستان میں انتشار اور افراتفری پھیلا رہے ہیں اور ہم عوام کے دکھوں کا مداوا کر رہے ہیں۔انہو ںنے کہا کہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر اللہ تعالیٰ کی مخلوق کے مسائل حل کریں گے اور خدمت کے سفر کو آگے بڑھائیں گے۔ سابق دور میں افسروں کو رشوت دے کر پوسٹنگ دی جاتی رہی لیکن ہمارے ہوتے ہوئے دیانتدار اور محنتی افسرو ںکو میرٹ پر لگایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کے ساتھ دیگر مریضوں کو بھی مفت ادویات دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی تم کارکردگی میں تو ہمارا مقابلہ کر نہیں سکتے سیاسی میدان کھلا ہے آئومقابلہ کرو۔ انہو ںنے کہا کہ ہم انتقام نہیں لیں گے۔پرویز الٰہی مگرمچھ کے آنسو نہ بہائیں۔ جن غنڈوں نے پنجاب اسمبلی میں حملہ کیا ان کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔ دوست محمد مزاری کو کچھ ہو جاتا تو کون ذمہ دار ہوتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2018 میں مسلم لیگ ن کی حکومت لوڈ شیڈنگ فری ملک چھوڑ کر گئی۔ عمران نیازی کے دو رمیں بجلی پلانٹس کی دیکھ بھال نہیں ہوئی اور فرنس آئل میں اپنے پیاروں کو نوازا گیا جس کا خمیازہ اب عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے کیونکہ عمران نیازی باردوی سرنگیں بچھا کر گیا۔پنجاب کو فرح گوگی چلاتی تھی اور پیسے کماتی تھی۔یہ تمام عوام کے مجرم ہیں جن کے اصل چہرے عوام کے سامنے لائیں گے۔ تحریک انصاف نہیں چاہتی کہ یہ نظام چلے اور عمران نیازی نے ’’میں نہ مانوں‘‘ کی رٹ لگا رکھی ہے۔ پاکستان اللہ کے فضل و کرم سے قائم و دائم رہے گا لیکن عوام کو عمران نیازی پر کڑی نظر رکھنی پڑے گی کیونکہ یہ اپنی انا کی تسکین کیلئے پاکستان سے دشمنی کررہاہے اور اسی لئے اس نے آئین اور قانون کی پامالی کی۔ اگرعدالت عظمیٰ رات 12 بجے نہ کھلتی تو آج اس ملک میں کوئی قانون اور آئین نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ملک کو اس وقت بے شمار مسائل کا سامنا ہے اور اس کا واحد حل صاف اور شفاف انتخابات ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ںنے کہا کہ عمران نیازی کا مارچ لانگ نہیں بلکہ خوف مارچ ہے۔ راولپنڈی کا ایک سابق وزیر کہتا تھا کہ ہتھکڑیاں ہمارا زیور ہیں اور جیل ہمارا گھر لیکن اگلے ہی روز وہ عدالت جاتا ہے اور ضمانت کرا لیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی اور ان کے حواریو ںکو 4 برس کی چوری کا حساب دینا ہوگا۔ شہزاد اکبر نے کئی ماہ تک میرے بھائی کے اکائونٹس منجمد رکھے اور انتقاماً ہمارے خلاف کیس بنائے گئے لیکن ہم ایسا کوئی کام نہیں کریں گے جس سے انتقام کی بو آتی ہو۔متعلقہ عنوان :
لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
دیہی خواتین کی طرح خانہ بدوش خواتین میں نسوانی بیماریوں کی شرح زیادہ ہے تاہم انہیں آگاہی کی ضرورت ہے، ..
لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری
اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز بخاری محکمہ جیل خانہ جات میں 41سال خدمات سر انجام دینے کے بعد ریٹائر ہو گئے
وزیر تعلیم پنجاب نے امتحانی شکایات سے آگاہی کیلئے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا
وزیرزراعت عاشق حسین کرمانی سے ڈائریکٹر سیلز ایشیا کن کمپنی سٹفین اوڈن کی ملاقات
بشریٰ بی بی اپنے بیڈ روم میں بیٹھ کر سزا پوری کر رہی ہیں ،فتنہ فساد پارٹی کو پروپیگنڈے کے علاوہ کوئی کام ..
چین کی آٹھ کمپنیاں نواز شریف آئی ٹی سٹی میں فوری طور پر کام کرنے کیلئے تیار، پاکستان کے پہلے آئی ٹی ..
کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور بورڈ محمد علی رندھاوا کا امتحانی مراکز ہالز لارنس روڈ کا دورہ
جی سی یو میں بائیو سائنسز کے موضوع پر انٹرنیشنل کانفرنس کا انعقاد
لاہور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کانیاریکارڈقائم،انڈیکس 619.79 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 70909.90 پوائنٹس پربند
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو