وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا راولپنڈی بورڈکے تحت پیپرز آئوٹ ہونے کے واقعہ کا نوٹس،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

جمعرات 19 مئی 2022 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت پیپرز آئوٹ ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرکے رپورٹ آج ہی مکمل کرکے پیش کی جائے اور جامع انکوائری کرکے پیپرز آئوٹ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پیپر زکا آئوٹ ہونا سکریسی پر سوالیہ نشان ہے۔کسی کی غفلت سے طلباء کا مستقبل دائو پر نہیں لگایا جا سکتا۔ واقعہ میں جو کوئی بھی ملوث ہوا، اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں