وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کا اسہال و ہیضہ پھیلنے کے واقعات کا نوٹس، مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 مئی 2022 23:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور اور دیگر شہروں میں اسہال اور ہیضہ پھیلنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں اور مرض پر قابو پانے کیلئے فی الفور موثر اقدامات کئے جائیں۔مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اورہسپتالوں میں ادویات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں عوام کو آگاہی دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں