پنجاب میں (ن) لیگ کو سرپرائز دیں گے، جیسے پہلے دیا تھا، پرویز الٰہی

(ن) لیگ والے اس وقت جلتے ہوئے توے پر لیٹے ہوئے ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی

جمعرات 19 مئی 2022 21:08

پنجاب میں (ن) لیگ کو سرپرائز دیں گے، جیسے پہلے دیا تھا، پرویز الٰہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) سپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو جلد سرپرائز دیں گے، (ن) لیگ والے اس وقت جلتے ہوئے توے پر لیٹے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ سے پہلے ہم چوہدری سالک اور طارق بشیر چیمہ کو واپس لے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی (ن) لیگ کو سرپرائزدیں گے جیسے پہلے دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اللہ نے شریفوں کے بے نقاب کرنا تھا، (ن) لیگ والے اس وقت جلتے ہوئے توے پر لیٹے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کا ٹکٹ اب فلم کا ٹکٹ بن گیا ہے اور وہ فلم بھی فیل ہوگئی ہے، اب صرف عمران خان کے ٹکٹ کی اہمیت ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں