وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کا اسہال و ہیضہ پھیلنے کے واقعات کا نوٹس، مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

جمعرات 19 مئی 2022 20:56

وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز   کا اسہال و ہیضہ پھیلنے کے واقعات کا نوٹس، مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے لاہور اور دیگر شہروں میں اسہال و ہیضہ پھیلنے کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے،وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ہسپتالوں میں مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم اور مرض پر قابو پانے کیلئے فی الفور موثر اقدامات کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ مریضوں کے علاج معالجے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اورہسپتالوں میں ادویات کا وافر سٹاک موجود ہونا چاہیئے،نیز مرض سے بچائو کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے عوام کو آگاہی بھی دی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں