حمزہ شہباز کا راولپنڈی بورڈ کے تحت پیپرز آئوٹ ہونےکےواقعہ کا نوٹس،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم

جمعرات 19 مئی 2022 21:02

حمزہ شہباز کا راولپنڈی بورڈ کے تحت پیپرز آئوٹ ہونےکےواقعہ کا نوٹس،ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا حکم
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2022ء) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے راولپنڈی بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت پیپرز آئوٹ ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیراعلی نے انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تحقیقات کرکے رپورٹ آج ہی پیش اور پیپرز آئوٹ کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے،انہوں نے کہا کہ پیپر زکا آئوٹ ہونا سکریسی پر سوالیہ نشان ہے،کسی کی غفلت سے طلبہ کا مستقبل دائو پر نہیں لگایا جا سکتا، واقعہ میں جو کوئی بھی ملوث ہوا، اسے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں