امریکہ سے کی گئی شکایت پر بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم لاہور سے گرفتار

جمعرات 19 مئی 2022 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم ونگ نے امریکہ سے موصول شکایت پر بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے خلاف امریکہ سے شکایت موصول ہوئی تھی جس پر کارروائی کر کے اسے لاہور سے گرفتار کیا گیا، ملزم ناصر کئی ماہ سے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہا تھا۔ملزم بچوں کی اب تک متعدد غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرچکا ہے، ملزم ناصر کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں