شاہین کالونی والٹن میں45 سالہ شخص نے مبینہ طو رپر زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا

محمود کو کسی نے زبردستی زہر دیا ہے ، پولیس لاش کومردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغازکردیا

جمعرات 19 مئی 2022 21:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) فیکٹری ایریا کے علاقہ شاہین کالونی والٹن میں45 سالہ شخص نے مبینہ طور پر زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کرلیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ 45 سالہ محمود کو بیہوشی حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ 45 سالہ محمود کو کسی نے زبردستی زہر دیا ہے ۔ پولیس لاش کومردہ خانے منتقل کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں