لاہور میں بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنیوالا ملزم گرفتار

جمعرات 19 مئی 2022 23:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2022ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای)کے سائبرکرائم ونگ نے امریکا سے شکایت ملنے پر بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے کے مطابق ملزم ناصرکو امریکا سے شکایت پرگرفتارکیا گیا، ملزم کئی ماہ سے بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر رہا تھا۔ایف آئی اینے کہاکہ ملزم بچوں کی اب تک متعدد غیراخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرچکا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ایف آئی اے سائبرکرائم حکام کے مطابق ملزم ناصرکو لاہورکے علاقے سید پور سے گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں