عمران خان اگر مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا‘پرویز الٰہی

الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو صرف ڈی سیٹ نہیں بلکہ نا اہل کر دیا ہے‘سپیکر پنجاب اسمبلی

جمعہ 20 مئی 2022 17:49

عمران خان اگر مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا‘پرویز الٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اگر مجھے کہیں گے تو آدھے گھنٹے میں اسمبلیاں توڑ دوں گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو صرف ڈی سیٹ نہیں بلکہ نا اہل کر دیا ہے، ان ارکان کی سیاست اب ختم ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کیآئندہ اجلاس کی حکمت عملی بنائیں گے، پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں الیکشن بھی کروائیں گے۔پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب میں نیا الیکشن ہو گا، الیکشن کمیشن ہمارے 5 نئے ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ حمزہ شہباز کے پاس پہلے بھی اکثریت نہیں تھی، ن لیگ کے 7 سے 8 لوگ ابھی ہمارے ساتھ ہیں، وہ جب غیر حاضر ہوں گے تو ان کے مزید لوگ کم ہو جائیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں