(ن) لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی تحریکِ انصاف میں آنے کے لیے پر تولنے لگے‘فیاض الحسن چوہان

جمعہ 20 مئی 2022 17:49

(ن) لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی تحریکِ انصاف میں آنے کے لیے پر تولنے لگے‘فیاض الحسن چوہان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2022ء) سابق صوبائی وزیر فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے متعدد اراکین اسمبلی پاکستان تحریکِ انصاف میں آنے کے لیے پر تولنے لگے۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ قومی اسمبلی سے 15 اور پنجاب اسمبلی میں 20 لیگی ارکان نے تحریک انصاف میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

یہ اراکین اعتماد کے ووٹ کے وقت غیر حاضر اور نیوٹرل رہنے کے صلے میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔

وجہ یہ ہے کہ الیکشن کمیشن کے قومی اسمبلی کے فیصلے کے مطابق ووٹ نہ ڈالنے والوں پر نااہلی کی شق لاگو نہیں ہوتی۔یہ جانتے ہیں کہ موجودہ سیاسی حالات میں پی ٹی آئی کا ٹکٹ کامیابی کی ضمانت بن چکا ہے۔ اللہ پاک کی ذات حالات اور موسم تبدیل کرنے پر پوری طرح قادر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں