لاہور، وزیر اعظم شہباز شریفکی لیگی رہنمائوں کو اپنے خلاف دائر مقدمات میں عدالتوں کا سامنا کرنے کی ہدایات

جمعہ 20 مئی 2022 19:50

لاہور، وزیر اعظم شہباز شریفکی لیگی  رہنمائوں کو اپنے خلاف دائر مقدمات میں عدالتوں کا سامنا کرنے کی ہدایات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مئی2022ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں کو اپنے خلاف دائر مقدمات میں عدالتوں کا سامنا کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے آج بروز ہفتہ ایف آئی اے کی عدالت میں پیش ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف ایف آئی اے کی عدالت میں مبینہ منی لانڈرنگ کیس اور جعلی چیک کیس زیر سماعت ہے جبکہ عدالت نے شہباز شریف کو آج ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم جاری کر رکھا ہے جس کی سماعت آج ہو گی جبکہ وزارت قانون نے بھی وزیر اعظم کے اس فیصلے کی تصدیق کر دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں