وزیراعلیٰ پنجاب سے سندس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، دوسروں کا دردبانٹنا ہی کامیاب زندگی ہے‘حمزہ شہباز

ہفتہ 21 مئی 2022 23:07

وزیراعلیٰ پنجاب سے سندس فاؤنڈیشن کے وفد کی ملاقات، دوسروں کا دردبانٹنا ہی کامیاب زندگی ہے‘حمزہ شہباز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2022ء) وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے وزیر اعلی آفس میں سندس فاؤنڈیشن کے وفد نے ملاقات کی -وفد میں صدر سندس فاؤنڈیشن یاسین خان، سہیل وڑائچ، خالد عباس ڈار اور دیگرشامل تھی-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھیلے سیمیا کا شکار بچے قوم کے بچے ہیں -دوسروں کے دکھ درد بانٹنے والے دین او ردنیا دونوں کماتے ہیں -سند س فاؤنڈیشن منظم انداز میں درد مندی کے ساتھ ان بچوں کا خیال رکھتی ہی-سندس فاؤنڈیشن تھیلے سیمیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے علاج معالجہ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہی-سند س فاؤنڈیشن کی سالانہ گرانٹ میں اضافے کا جائزہ لیں گی-مریضوں کی تعداد میں اضافے کے مدنظر سالانہ گرانٹ میں اضافے کی تجویز کاحامی ہوں-شادی سے قبل تھیلے سیمیا ٹیسٹ کرانے کو لازمی قرار دینے کے حوالے سے قانون سازی وقت کا تقاضا ہی- وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے گرانٹ میں اضافے اور دیگر امور کے حوالے سے چند روز میں حتمی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت میں ہی عظمت ہی-سیاست بھی دکھی انسانیت کے درد بانٹنے کا نام ہی- دوسروں کا دردبانٹنا ہی کامیاب زندگی ہے اورایسے اداروں کی معاونت کرنا حکومت کا فرض ہی-اراکین پنجاب اسمبلی منشاء اللہ بٹ،خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھی-علاوہ ازیں وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے’’گولڈن مین‘‘ کووزیراعلیٰ آفس میں اپنا مہمان بنا لیا- وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی دعوت پر’’گولڈن مین‘‘ وزیراعلیٰ آفس پہنچے اور ملاقات کی-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ’’گولڈن مین‘‘کا پرتپاک استقبال کیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے ’’گولڈن مین‘‘ سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کرتے ہوئے ’’گولڈن مین‘‘ سے منفرد کام اپنانے کی وجہ دریافت کی- ’’گولڈن مین‘‘نے وزیر اعلی حمزہ شہباز کو بتایا کہ میرے تین بھائی او رتین بہنیں ہیں -بہن بھائیوں کی خاطر ’’گولڈن مین‘‘ بن کر روزی کماتا ہوں -کپڑوں او رچہرے پر سنہرے رنگ کا پینٹ خود کرتا ہوں -آپ نے دعوت پر بلایا جس پر شکر گزار ہوں-’’گولڈن مین‘‘ کی خواہش پر وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے اس کی شرٹ پر آٹوگراف دیا-وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ آپ پنجاب میں جہاں چاہیں کام کریں کوئی نہیں روکے گا-آپ جیسے محنتی نوجوانوں پر فخر ہی-آپ کی سپرٹ مجھے پسند آئی ہی-ویلڈن ’’گولڈن مین‘‘،خوش رہیں- ہم آپ جیسے محنتی نوجوان کی ہر ممکن مدد کریں گی-’’گولڈن مین‘‘ نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو اجرک او رٹوپی کا تحفہ پیش کیا- واضح رہے کہ ’’گولڈن مین‘‘کا نام محمد احسان کاظمی ہے اور کراچی کا رہائشی ہی-’’گولڈن مین‘‘ اپنے خاندان کے لئے روزی روٹی کمانے کے لئے اسلام آباد میں رہائش پذیر ہی-پیپلز پارٹی کے رکن پنجاب اسمبلی حسن مرتضیٰ اور مسلم لیگ(ن) کے رکن پنجاب اسمبلی ذیشان رفیق بھی اس موقع پر موجود تھی-وزیر اعلی حمزہ شہبازکی زیر صدارت ماڈل ٹائون میں خصوصی ا جلاس منعقد ہوا،وفاقی وزیر احسن اقبال نے بھی شرکت کی-اجلاس میں لوکل گورنمنٹس سے متعلق امور کاجائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ لوکل گورنمنٹس کو اختراعات کے ذریعے عوام دوست ہونا چاہیی- عوام کونچلی سطح پر اچھی خدمات کی فراہمی میںبلدیاتی ادارے اہم کردار ادا کرتے ہیں- گراس روٹ لیول پر ترقی کے لئے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی وقت کی اہم ضرورت ہی- اجلاس میں بلدیاتی نظام کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی غورکیاگیا،عوامی نمائندوں اور ماہرین نے تجاویز پیش کیں- اویس لغاری،عطا ء اللہ تارڑ، ذیشان رفیق،سمیع اللہ خان، رمضان صدیق بھٹی، چیف سیکرٹری،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز، عوامی نمائندے اور ماہرین نے اجلاس میں شرکت کی-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے پاک چین سفارتی تعلقات کے 71 برس مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی لازوال دوستی اقوام عالم میں خصوصی اہمیت کی حامل ہی- محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے دور میں دونوں ممالک کے درمیان مثالی معاہدے ہوئی- اقتصادی راہداری منصوبہ پاک چین دوستی کا منہ بولتا ثبوت ہے - انہوںنے کہا کہ بدقسمتی سے عمران خان کے دور میں سی پیک منصوبوں پر کام سست روی کا شکار رہا۔

(جاری ہے)

چین پاکستان کا انتہائی بااعتماد دوست ملک ہے۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں چین کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔پاک چین تعلقات آزمائش کی ہر گھڑی پر پورا اترے ہیں۔بین الاقوامی ایشوز پر دونوں ممالک کے موقف میں یکسانیت پائی جاتی ہے۔وزیر اعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ چین نے مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے اصولی موقف کی حمایت کی ہے۔

وزیر اعلی حمزہ شہباز نے گجرات کے تھانہ گلیانہ کی حدود میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے - وزیراعلی حمزہ شہباز نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اورمقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں