پولیس نے شاد باغ سے اغواء طالبہ کو بازیاب کرالیا ،ملزمان کو قانون کے تحت قرار واقعی سزا دلائی جائے گی

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پولیس کی کاوشوں سے بیٹی کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی،ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں‘حمزہ شہباز

اتوار 22 مئی 2022 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2022ء) پولیس نے شاد باغ سے اغواء طالبہ کو بازیاب کرالیا ۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پولیس کی کاوشوں سے بیٹی کی بحفاظت بازیابی ممکن ہوئی۔

(جاری ہے)

ملزمان کو قانون کے تحت قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔کیس میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں گے۔انہوںنے کہا کہ بیٹی کو انصاف دلانا میرا فرض بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں