منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے شادباغ سے بچی کو اغوا کیا، سی سی پی او لاہور

واقعےکے بعد فون بند کرلیےگئے جس کی وجہ سے بازیابی میں تاخیر ہوئی، لاہور سے دسویں جماعت کی بچی کا اغوا،سی سی پی اولاہور کا اہم بیان

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری اتوار 22 مئی 2022 23:28

منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے شادباغ سے بچی کو اغوا کیا، سی سی پی او لاہور
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 22مئی2022) منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے شادباغ سے بچی کو اغوا کیا، واقعےکے بعد فون بند کرلیےگئے جس کی وجہ سے بازیابی میں تاخیر ہوئی، لاہور سے دسویں جماعت کی بچی کا اغوا،سی سی پی اولاہور کا اہم بیان۔ تفصیلات کے مطابق کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور بلال صدیق نے کہا ہے کہ منگنی ٹوٹنے پر سابقہ منگیتر نے بچی کو اغوا کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں سی سی پی او کا کہنا تھاکہ طالبہ کو اس کے سابقہ منگیتر نے اغوا کیا تھا۔

(جاری ہے)

سی سی پی او کا کہنا تھاکہ واقعےکے بعد فون بند کرلیےگئے جس کی وجہ سے بازیابی میں تاخیر ہوئی۔خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز اغوا ہونے والی 10 ویں جماعت کی طالبہ کو آج رات 10 بجے تک بازیاب کرانے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی مہلت ختم ہونے سے قبل ہی پولیس نے عارف والا سے طالبہ کو بازیاب کرلیا ہے اور دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے جنہیں لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں