حمزہ شہبازکو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی درخواست پر چیف سیکرٹری سے جواب طلب

پیر 23 مئی 2022 17:32

حمزہ شہبازکو وزارت اعلیٰ سے ہٹانے کی درخواست پر چیف سیکرٹری سے جواب طلب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر متفرق درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر سی25مئی کو جواب طلب کرلیا ۔لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کو وزارت اعلی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے متفرق درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے دلائل دئیے کہ آئین کے آرٹیکل63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کا اطلاق ماضی سے ہوگا۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد حمزہ شہباز آئینی وزیراعلی نہیں رہے۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حمزہ شہباز کو وزیراعلی پنجاب کے عہدے سے ہٹانے کا حکم دے۔عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سمیت دیگر سی25مئی کو جواب طلب کرلیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں