امن وامان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ‘ حمزہ شہباز، صوبے میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت

شاد باغ سے طالبہ کو اغواء کرنیوالے ملزمان قرارو اقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گے،بیٹی کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا‘وزیراعلیٰ

پیر 23 مئی 2022 17:47

امن وامان برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ‘ حمزہ شہباز، صوبے میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی زیر صدارت وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقدہوا، جس میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کئے گئے اقدامات کاجائزہ لیاگیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو انسپکٹرجنرل پولیس نے امن عامہ کے لئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی -انسپکٹر جنرل پولیس نے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کو شاد باغ سے اغوا ء طالبہ کی بازیابی کے حوالے سے بھی بریف کیا-وزیراعلیٰ حمزہ شہبازنے صوبے میں امن عامہ کی فضا قائم رکھنے کے لئے تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ صوبے میں امن وامان کی فضا برقرار رکھنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور پولیس کی محنت سے شاد باغ سے اغوا ء طالبہ بحفاظت گھر واپس آئی اور اغواء کرنے والے ملزمان بھی پولیس نے بروقت گرفتارکئی-معصوم طالبہ کو اغواء کرنے والے ملزمان قرارو اقعی سزا سے نہیں بچ پائیں گی-بیٹی کو انصاف دلانے تک چین سے نہیں بیٹھوں گا- وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ چیچہ وطنی میں دوہرے قتل کے واقعہ میں ملوث ملزمان کو بھی جلد قانون کی گرفت میں لایاجائے اور48گھنٹے میں ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائی- ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائی-انہوں نے کہاکہ سنگین جرائم میںملوث ملزمان کڑی سزا کے حقدار ہیں اور ایسے مقدمات کو ٹیسٹ کیس بنا کر ملزمان کو سخت سزا دلائی جائی-عبدالعلیم خان،سردار اویس لغاری، خواجہ عمران نذیر، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن،عطاتارڑ، ذیشان رفیق، چیف سیکرٹری ،انسپکٹر جنرل پولیس، سی سی پی او لاہور او رمتعلقہ حکا م نے اجلاس میں شرکت کی-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں