وزیر اعلی حمزہ شہباز کی زیر صدارت اجلاس، کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت

منگل 24 مئی 2022 00:04

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2022ء) وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازنے کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی جلد فراہمی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے،وزیراعلی نے کہا کہ کینسر کے مریضوں کے لئے ادویات کی فراہمی بلاتعطل جاری رہنی چاہیے،سرطان میں مبتلا مریض او ران کا خاندان جس کرب سے گزرتا ہے وہ ناقابل بیان ہے،مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی سے اللہ بھی راضی ہوگا اور مخلوق بھی ،اس نیک کام میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے،وزیراعلی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس منعقد ہوا،جس میں کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا گیا،سیکرٹری صحت نے کینسر ادویات کی مفت فراہمی کے بارے میں رپورٹ پیش کی،وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 7439 مریضوں کومفت ادویات کی فراہمی کیلئے فارما سیوٹیکل کمپنی سے بات چیت جاری ہے،خواجہ عمران نذیر،خواجہ سلمان رفیق، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، سیکرٹری خزانہ اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں