پی ٹی آئی کے رہنما نے فائرنگ کی جس سے کمال مر گیا، شوہر کو مارنے والے کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے‘ بھائی اور بیوہ کی گفتگو

منگل 24 مئی 2022 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2022ء) لاہور میں شہید ہوئے کانسٹیبل کمال احمد کے بھائی عبدالستار نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما ساجد حسین بخاری نے فائرنگ کی جس سے میرا بھائی مر گیا، بیوہ نے مطالبہ کیا کہ میر ے شوہر کو مارنے والے کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہید کانسٹیبل کے بھائی عبدالستار نے بتایا کہ رات 2 بجے فون آیا بھائی کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، پھر 2 منٹ کے بعد دوبارہ فون آیا بھائی کمال احمد کا انتقال ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

عبدالستار نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے رہے اس کی شاید طبیعت خراب ہوگئی۔شہید کانسٹیبل کے بھائی نے کہا کہ اقتدار کی خاطر غریب لوگوں کو مار رہے ہیں۔کانسٹیبل کمال احمد کے بڑے بھائی اقبال نے بھی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ حکام بالا ہمیں انصاف دلوائیں۔شہید کانسٹیبل کی بیوہ رابعہ نے کہا کہ میرے بچے یتیم ہوگئے، ہمارا کوئی کفالت والا نہیں، میر ے شوہر کو مارنے والے کو بھی ویسی ہی سزا دی جائے۔شہید کانسٹیبل کی بیٹی عافیل نے کہا کہ میرے ابو ہم سے بہت پیار کرتے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں