جلسےجلوس کرو،سیاست کی آڑ میں انتشارکی اجازت نہیں ہوگی:حمزہ شہباز

عمران خان نےجمہوریت کے لبادے میں ملک پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا،عمران خان نے پھر 126دن والا تماشا لگانے کا اعلان کیا،آج پاکستان کی معیشت سسکیاں لے رہی ہے،وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی میڈیا سے گفتگو

Umar Nawaz عمر نواز منگل 24 مئی 2022 15:54

جلسےجلوس کرو،سیاست کی آڑ میں انتشارکی اجازت نہیں ہوگی:حمزہ شہباز
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 24 مئی 2022ء ) وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہبازکا کہنا ہے کہ جلسےجلوس کرو،سیاست کی آڑ میں انتشارکی اجازت نہیں ہوگی۔لاہور میں شہید کانسٹبل کی نمازے جنازہ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان نےجمہوریت کے لبادے میں ملک پر حملہ کیا تو قانون حرکت میں آئے گا،عمران خان نے پھر 126دن والا تماشا لگانے کا اعلان کیا،آج پاکستان کی معیشت سسکیاں لے رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کچھ غلط ہوا توہر بار یہی بات کرتارہاہوں کہ قانون حرکت میں آئےگا۔انہوں نے کہا ہے کہ نیازی کہتاتھا قانون اور آئین کا تماشا بنا لو لیکن میری انا کو بچالو۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان آئین اور قانون کاقتل کرنےچلے تھے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا تھا خونی مارچ ہوگایہ کیا پیغام دے رہے ہیں،عمران خان کس کو دھمکیاں دے رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ صوبے کی عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کھلی بات کرنے والا انسان ہوں، گرفتاریوں کا فیصلہ ایک 'پاکستانی' کی سوچ تھی ، میں صوبے کی عوام سے ہاتھ جوڑ کر معافی مانگتا ہوں، آپ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا ، میں بطور شہری اپنی قوم سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ یہ کونسی سیاست ہے؟ مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں، یہ لوگ کس کو ڈرا ہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز مشال ملک اہلیہ دہائیاں دے رہی تھیں۔انہوں نے کہا ہے کہ کل دشمنوں نے یاسین ملک کوسزاسنانی ہے لیکن عمران خان نے احتجاج بھی اسی دن کرنا ہے یہ کس کو خوش کر رہے ہیں۔وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ ماضی میں عمران خان کے دھرنوں کی وجہ سےچینی صدرپاکستان نہ آسکے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں