لانگ مارچ میں ہم پر کم از کم 50 ہزار آنسو گیس کے شیل چلائے گئے، عثمان ڈار

حکومت عظیم پاکستانیوں سے خوفزدہ ہیں،ورکرز کا دل چاہ رہا تھا کہ عمران خان دھرنے پر بیٹھ جائیں، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے ہماری جانوں کا خیال کیا، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 28 مئی 2022 22:46

لانگ مارچ میں ہم پر کم از کم 50 ہزار آنسو گیس کے شیل چلائے گئے، عثمان ڈار
لاہور(اُردو پوائنٹ، اخبار تازہ ترین، 28مئی 2022) لانگ مارچ میں ہم پر کم از کم 50 ہزار آنسو گیس کے شیل چلائے گئے،حکومت عظیم پاکستانیوں سے خوفزدہ ہیں،ورکرز کا دل چاہ رہا تھا کہ عمران خان دھرنے پر بیٹھ جائیں، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے ہماری جانوں کا خیال کیا، پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثماد ڈار کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ میں ہم پر کم از کم 50 ہزار آنسو گیس کے شیل چلائے گئے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے کہا کہ حکومت عمران خان سے نہیں عظیم پاکستانیوں سے خوفزدہ ہیں، برہان انٹر چینج پر چلائے گئے شیل تو ایکسپائر لگ رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ سے 48 گھنٹے پہلے سے پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی تھی، دیکھتے ہیں کہ موجودہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کا کتنا احترام کرتی ہے۔

عثمان ڈار نے سوال اٹھایا کہ اگر عمران خان کے ساتھ لوگ نہیں نکلے تو گرفتاریاں کیوں کیں، لوگ نہیں نکلے تو ہزاروں پولیس والے اسلام آباد کیوں بلائے گئے، لوگ نہیں نکلے تھے تو ٹن کے حساب سے شیلنگ کیوں کی گئی، لوگ نہیں نکلے تو راستے کیوں بند کیے گئے کیا خوف تھا۔عثمان ڈار نے کہا کہ مجھ سمیت ورکرز کا دل چاہ رہا تھا کہ عمران خان دھرنے پر بیٹھ جائیں، عمران خان ہمارے لیڈر ہیں انہوں نے ہماری جانوں کا خیال کیا، ہمارا ہدف کوئی گراؤنڈ نہیں، فری ہینڈ ملنا چاہیے۔                                                                                                   

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں