ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کا اجلاس

لاہور میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کرے گی۔ ڈائریکٹرمذہبی امورپنجاب طاہر رضا بخاری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 29 جون 2022 20:12

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کا اجلاس
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون 2022ء) ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ڈائریکٹر مذہبی امور پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔ ہم نیوز کے مطابق ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی پنجاب کا اجلاس ختم ہوگیا۔ ڈائریکٹر مذہبی امور پنجاب نے کہا کہ لاہور میں ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا۔

ذوالحجہ کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کرے گی۔

(جاری ہے)

ذی الحجہ کا چاند آج صبح 7 بج کر 52 منٹ پر پیدا ہوا، غروبِ آفتاب کے وقت  چاند کی عمر11 گھنٹے اور 49 منٹ ہے، پنجاب میں غروب آفتاب کا وقت 7 بج کر 13 منٹ ہے، چاند 7 بج کر 45 منٹ یعنی 32 منٹ تک دیکھا جا سکتا تھا۔ اسی طرح محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کی عمر 26 گھنٹے تک ہو جائے تو وہ نظر آسکتا ہے۔ دوسری جانب ذی الحج کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، اجلاس  کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخیرآزاد کر رہے ہیں، اجلاس میں وزرات سائنس اینڈٹیکنالوجی، محکمہ موسمیات کے نمائندے اور علماء کرام شریک ہیں۔ 

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں