پنجاب کو ایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے

پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 30 جون 2022 17:03

پنجاب کو  ایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ  گئے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2022ء) نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کابھی لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پر ردعمل آگیا،مریم نواز کا کہناہے کہ پنجاب کوایک بار پھر بحرانوں میں دھکیلنے والوں کو لینے کے دینے پڑ گئے،پنجاب کے مینڈیٹ کو ایک بار پھر دھاندلی سے ہتھیانے کی کوشش کرنے والے اب انتخاب روکنے پر بضد ہیں کیونکہ انکے اپنے بہت سارے ارکان اڑان بھرنے کو تیار بیٹھے ہیں،انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر کہاکہ حکومت ختم کرتے کرتے اپنی گنتی پوری کرنے کے لالے پڑ گئے
واضح رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہائیکورٹ فیصلے نے پنجاب میں سیاسی بحران میں مزید اضافہ کر دیا ہے،حمزہ شہباز کی حکومت برقرار نہیں رہی،جو حل دیا گیا ہے اس کے نتیجے میں بحران ختم نہیں ہوگا،فواد چوہدری نے کہا کہ فیصلے میں کئی خامیاں ہیں،لیگل کمیٹی کی میٹنگ بلالی ہے،ہائی کورٹ فیصلے میں خامیوں کو لے کر سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے،یاد رہے کہ واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا ہے،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی اپیل پر سماعت ہوئی،لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کے الیکشن کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں،پی ٹی آئی کی اپیلوں پر جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سماعت کی،حمزہ شہباز کے بطور وزیراعلی پنجاب انتخاب اور سنگل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی گئی تھی جس پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا گیا تھا،لاہور ہائیکورٹ نے 4 ایک کی بنیاد پر درخواستوں پر فیصلہ سنایا،لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کی درخواست منظور کر لی ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا گیا ہے،گذشتہ روز دوران کیس کی سماعت پی ٹی آئی کے وکیل سید علی ظفر ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل جاری رکھے سماعت کے موقع پر تحریک انصاف کے رہنماء راجہ بشارت،سبطین خان بھی موجود تھے،جسٹس ساجد محمود سیٹھی نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ تشکیل دینے کی سفارش کی تھی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں