ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے ن لیگ نے تیاری پکڑ لی

مریم نواز کے لاہور جلسوں کا شیڈول ترتیب دے دیا گیا

Abdul Jabbar عبدالجبار جمعرات 30 جون 2022 17:26

ضمنی انتخابات میں کامیابی کیلئے ن لیگ نے تیاری پکڑ لی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔30 جون 2022ء) پنجاب کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے اور ضمنی الیکشن کے معرکے میں کامیابی کیلئے مسلم لیگ ن متحرک ہوگئی،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کا ضمنی انتخاب کے حوالے سے لاہور میں جلسوں کا شیڈول ترتیب دے دیاگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم نواز 2 جولائی کو پی پی 167 گرین ٹاون میں کارکنوں سے خطاب کریں گی، جبکہ 3 جولائی کو پی پی 158 دھرم پورہ چوک میں خطاب کریں گے،نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز4 جولائی کو پی پی 170 باگڑیاں چوک میں عوامی اجتماع سے خطاب کریں گی،یاد رہے کہ حمزہ شہباز نے انتخابی حلقوں میں یوسی کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں،اورکمزور حلقوں میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو انتخابی مہم میں بھرپور شریک ہونے کی ہدایت کی،اس سے پہلے امیدواروں کی درخواست پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو انتخابات میں کامیابی کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیاگیا تھا،مریم نواز لاہور کے چار حلقوں میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی،علاوہ ازیں پنجاب میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے ہونے والی انتخابی مہم کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز صوبے کے مختلف حلقوں میں کنونشن کریں گی، جبکہ مریم نواز کمزور لیگی امیدواروں کے حلقوں میں دیگر اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں بھی کریں گی،دوسری جانب گزشتہ دنوں شیخ رشید نے مطالبہ کیا کہ 17جولائی کےانتخابات کوشفاف بنایاجائے،ن لیگ کیلئےمارکھانےوالوں کوضمنی الیکشن کاٹکٹ نہیں ملا،لاہورمیں دو جگہ لوگ ن لیگ کےمخالف نظرآئے،شیخ رشید احمد نے 17 جولائی کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں دھاندلی کی صورت میں خون خرابے کا خدشہ ظاہر کیا،انہوں نے کہا کہ اگر دھاندلی ہوتی رہی تو پاکستان میں انارکی پھیلے گی اور 17 جولائی کو بھی ایسا ہوا تو خون خرابا ہوگا ،اس لیے لاہور اور فیصل آباد کے ضمنی انتخاب میں بہتر انتظامات ہونے چاہیے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں