چودھری شجاعت اور آصف زرداری کا گالم گلوچ اورالزامات کی سیاست کو ختم کرنے کا عزم

میرے بیٹے پر بے بنیاد سنگین الزامات لگائے گئے، اپنے بچوں کی ایسی تربیت نہیں کی چودھری شجاعت کہ پ بہت قابل احترام ہیں، ہمارا تعلق عشروں پر محیط ہے، پریشان نہیں ہوں سیاست میں الزامات لگتے رہتے ہیں ، آصف زرداری نے تسلی دی،دونوں رہنمائوں کی ملاقات کی اندرونی کہانی

ہفتہ 2 جولائی 2022 23:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 جولائی2022ء) مسلم لیگ ق کے صدرچودھری شجاعت حسین اور سابق صدرآصف علی زرداری نے گالم گلوچ اورالزامات کی سیاست کو ختم کرنے کا عزم کیا ہے، چودھری شجاعت نے کہا کہ میرے بیٹے پر بے بنیاد سنگین الزامات لگائے گئے، آصف زرداری نے کہا کہ پ بہت قابل احترام ہیں، ہمارا تعلق عشروں پر محیط ہے۔ سما ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سابق صدرآصف زرداری سے لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں وفاقی وزیرسالک حسین، شافع حسین اور وفاقی وزیرطارق بشیرچیمہ بھی تھے۔ چودھری شجاعت نے آصف زرداری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کی اندرونی کہانی کے مطابق سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت حسین نے اپنے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے پر پیسے لینے کے بے بنیاد سنگین الزامات لگائے گئے، میں نے اپنے بچوں کی ایسی تربیت نہیں کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ملک وقوم کی مضبوطی اور بقائ کی سیاست کی۔ جس پر سابق صدرآصف زرداری نے چودھری شجاعت کو بے بنیاد الزامات پر تسلی دی اور کہا کہ آپ بہت قابل احترام شخصیت ہیں، ہمارا آپ سے تعلق عشروں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ پریشان نہیں ہوں سیاست میں الزامات لگتے رہتے ہیں، ہم پہلے کی طرح عوام کی خدمت کا سفر آگے بھی جاری رکھیں گے۔چودھری شجاعت اور آصف زرداری نے ملک میں گالم گلوچ اورالزامات کی سیاست کو ختم کرنے کا عزم کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں